Health & Fitness

لیموں پانی اور لیموں کے چھلکے

لیموں پانی روز پئیں پر وہ غلطی نہ کریں جو لاکھوں لوگ روز لیموں پانی پیتے ہوئے کرتے ہیں۔

لیموں پانی ایک انتہائی مفید اور کمال کا مشروب ہے جو نہ صرف آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے بلکہ آپ کو بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ کئی بیماریوں میں ڈاکٹرز اور ماہرین غذائیات لیموں کو بطور علاج تجویز کرتے ہیں۔ اس میں موجود کئی وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء آپ کے قدرتی مدافعتی نظام کو قوت بخشتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نہار منہ لیموں پانی آپ کے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔

لیموں بہت سے بیکٹیریئل انفیکشن میں  بیکٹیریا کے خلاف بطور اینٹی بائیوٹک کام کرتا ہے۔ 

لیموں پانی کا استعمال آپ کے جسم میں تیزابیت کی مقدار کو منظم رکھتا ہے جس کے نتیجے میں آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

لیموں پانی کی افادیت کے بارے میں بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے مگر ایک غلطی جو ہم میں سے اکثر لوگ کرتے ہیں وہ ہے لیموں کے چھلکوں کا ضائع کرنا۔

طبی اور غذائی ماہرین کے مطابق لیموں کا چھلکا لیموں کے رس سے کہیں زیادہ افادیت کا حامل ہے۔

لیموں کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ لیموں کو پانی میں نچوڑنے کے بعد اسکے چھلکوں کو باریک کاٹ کر یا کدوکش کر کے مشروب میں شامل کر لیں۔ 

اپنی صبح کا آغاز اس صحت افزا مشروب سے کریں اور پھر کچھ ہی دن میں اسکے مثبت اثرات کا لطف اٹھائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button